انسانی سمگلنگ میں ملوث 2 اشتہاری گرفتار

14 Apr, 2024 | 08:06 PM

اسرار خان : ایف آئی اے لاہور نے انسانی سمگلنگ میں ملوث 2 اشتہاری گرفتار کر لئے ۔

 وفاقی وزیر داخلہ کے حکم پر انسانی سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ 
 ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار اشتہاریوں میں میاں محمد امجد اور سیمسن طارق مسیح شامل ہیں، ملزم میاں محمد امجد کو خفیہ اطلاع پر شیخوپورہ سے گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزم انسانی سمگلنگ کے مختلف مقدمات میں بھی مطلوب تھا، گرفتار ملزم سے متعدد پاکستانی پاسپورٹ برآمد ہوا، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔ دوسری جانب ملزم سیمسن طارق مسیح کو لاہور سے گرفتار کیا گیا، ملزم نے شہری کو نیوزی لینڈ بھجوانے کا جھانسہ دیکر 24 لاکھ روپے بٹورےتھے۔ 
دونوں ملزمان کو انسپکٹر وقار اعوان نے ٹیم کے ہمراہ گرفتار کیا۔ 

مزیدخبریں