قومی اسمبلی کا اجلاس کل ہو گا

14 Apr, 2024 | 08:04 PM

عثمان خان:  قومی اسمبلی کا اجلاس کل مورخہ 15 اپریل،  پیر  کو سہ پہر 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا.

 قومی اسمبلی کے کل ہونے والے اجلاس کا سات نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے ۔ اجلاس میں کچھ آرڈیننس منظوری کے لئے پیش کئے جائیں گے اور ارکان کو  توجہ دلاؤ نوٹسز اور نکتی ہائے اعتراض کے لئے وقت دیا جائے گا۔

اجلاس کے موقع پر سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں.اجلاس کی کوریج کرنے والے صحافیوں کے لیے قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس میں جاری کیے گئے کارڈ کو ویلڈ قرار دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں