چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے پاکستان سمیت دنیا بھر کی سکھ کمیونٹی کو بیساکھی کی مبارک باد دی گئی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے بیساکھی کے تہوار کے موقع پر پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ بیساکھی کا تہوار شاندار روایات اور ایک لازوال پیغام ہے۔ بیساکھی تہوار کا پیغام بھائی چارگی، شکرگزاری اور روحانی تجدید ہے۔ دنیا بھر سے پاکستان آنے والے سکھ یاتریوں کو دلی خوش آمدید۔ سکھ برادری کا پاکستان کے ساتھ تعلق گہرا ہے، یہ ان کا دوسرا گھر ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ و ترقی اور مذہبی رواداری و بقائے باہمی کے اصولوں میں یقینی رکھتی ہے۔