ایران کی اسرائیل کو جوابی کارروائی پر اور بھی سخت جواب دینے کی وارننگ

14 Apr, 2024 | 03:00 PM

ایران نے اسرائیل کو جوابی کارروائی پر اور بھی سخت جواب دینے کی وارننگ دے دی۔ 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران نے اسرائیل کو جوابی کارروائی پر اور بھی سخت جواب دینے کی وارننگ جاری کر دی۔

 اقوام متحدہ میں ایرانی سفیر نے اپنےبیان میں کہا ہے کہ اسرائیل نے دوبارہ جارحیت کی تو اس کےخلاف فیصلہ کن کارروائی کی جائے گی، ایران کےاسرائیل پر حملے کےبعد اسرائیل کے مختلف علاقوں میں رات گئے سائرن بج اٹھے تھے، ایران نے ڈرون اور میزائل حملوں میں اسرائیل کے اہم دفاعی اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔

مزیدخبریں