لاہور میں مزید 500 سپیڈو بسیں چلائی جائیں گی

14 Apr, 2024 | 11:40 AM

Imran Fayyaz

(علی رامے)لاہور میں پبلک ٹرانسپورٹ کی بہتری کا مڈ ٹرم پلان ،شہر میں مزید 500 سپیڈو بسیں چلائی جائیں گی۔
 محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب نے حکومت کو پلان پیش کردیا ۔ شارٹ ٹرم پلان میں 300 سپیڈو بسیں خریدی جائیں گی جبکہ سکینڈ فیز میں لاہورکیلئےمزید500 بسیں خریدی جائیں گی۔

ابتدائی طور پر 300 بسیں ماحول دوست ہوں گی۔ حکام کے مطابق اگلے فیز میں 500 بسوں کو لاہور کے روٹس پر چلایا جائے گااور محکمہ ٹرانسپورٹ کے حکام کے مطابق حکومت پنجاب کو پلان سے آگاہ کردیا گیا ہے ، حکومت پنجاب سے جلد منظوری لی جائے گی ۔

مزیدخبریں