ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عمران خان ،فواد چودھری اور اسد عمر کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت 4 رکنی بنچ 18اپریل کوکریگا،الیکشن کمیشن نے کاز لسٹ جاری کر دی۔
یاد رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان سکیورٹی تھریٹس کی وجہ سے گزشتہ سماعت پر پیش نہیں ہو سکے تھے۔