(عابد چوہدری)نشتر کالونی میں جھگڑے کے دوران فائرنگ کے باعث خواتین اور بچے سمیت چھ افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق نشتر کالونی کے علاقے میں دو گروپوں میں گھریلو ناچاقی پر جھگڑا ہواجس دوران فائرنگ کی زد میں 1 بچی ، 2 خواتین سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔
زخمیوں میں آصف،علی رضا ، علی حسن ، شازیہ بی بی، باغ اور علشبہ بی بی شامل ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ ملزمان موقع سے فرارہو گئے۔پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔