سٹیٹ بنک اور وزارت خزانہ 18 اپریل تک فنڈز فراہمی کے حکم پر عملدرآمد رپورٹ پیش کریں، سپریم کورٹ

14 Apr, 2023 | 07:22 PM

Bilal Arshad

ویب ڈیسک: سپریم کورٹ نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں عام انتخابات کیلئے  سٹیٹ بنک اور وزارت خزانہ کو 18 اپریل تک فنڈز فراہمی کے حکم پر عملدرآمد رپورٹ پیش کرنے کا  تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے ۔

 تفصیلات کےمطابق چیف جسٹس سپریم کورٹ عمر عطابندیال کی زیر سرپرستی چیمبر سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہےکہ سٹیٹ بنک اور وزارت خزانہ 18 اپریل تک فنڈز فراہمی کے حکم پر عملدرآمد رپورٹ پیش کریں، تحریری حکمنامہ 9 صفحات پر مشتمل ہے۔

سٹیٹ بنک کے مطابق 21 ارب روپے سوموار تک فراہم کئے جا سکتے ہیں، سٹیٹ بنک اور وزارت خزانہ 18 اپریل تک فنڈز فراہمی کے حکم پر عملدرآمد رپورٹ پیش کریں ، سٹیٹ بنک کے مطابق حکومت کے مختلف اکاونٹس میں 1 کھرب 40 ارب سے زیادہ فنڈز موجود ہیں۔ 

سپریم کورٹ کے حکم نامے میں مزید کہا گیا ہےکہ اسٹیٹ بنک وزارت خزانہ کے ذریعے 21 ارب روپے الیکشن کمیشن کے اکاونٹ میں منتقل کرائے گا،وزارت خزانہ اے جی پی آر کے ذریعے الیکشن کمیشن کے اکاونٹ میں فوری فنڈ ٹرانسفر کرے گا، الیکشن کمیشن اکاونٹ میں 21 ارب روپے منتقل ہوتے ہی فوری انتخابی عمل کیلئے استعمال کرے گا، وزارت خزانہ کے مطابق وفاقی حکومت کو فیڈرل کنسولیڈیٹڈ فنڈ سے رقم منتقل کرنے کا مکمل اختیار  ہے۔ 

مزیدخبریں