ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان پر حملہ کیس کے مدعی ایس ایچ او کی موت طبعی قرار  

Sho Amis shahzad,death,Jit report,City42
کیپشن: Imran khan,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) سابق وزیرا عظم عمران خان پر حملہ کیس کےمدعی کی موت کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے ایس ایچ او عامر شہزاد کی موت کو طبعی قرار دے دیا ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق  چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )عمران خان پر قاتلانہ حملہ کیس کے مدعی ایس ایچ او عامر شہزاد کی موت کو 4 رکنی جے آئی ٹی نے طبعی قرار دےدیا ہے،محکمۂ داخلہ ذرائع کے مطابق ایس ایچ او عامر شہزاد کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ، جے آئی ٹی نے اس حوالے سے عامر شہزاد کی بیوہ، بھائیوں اور رشتے داروں ، ڈاکٹرز اور ساتھی پولیس آفیسرز کے بیانات بھی ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ 

  واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران عمران خان پر  وزیر آباد میں حملہ ہوا تھا جس میں وہ انہیں ٹانگ پر گولی لگی تھی، ، تھانہ صدر وزیرآباد کے ایس ایچ او  عامر ہزاد کی مدعیت میں  مقدمہ درج کیا گیا تھا اورکچھ روز قبل ان کا انتقال ہو گیا تھا، جس پر پی ٹی آئی کی جانب سے کہا جا رہا تھا کہ انہیں زہر دے کر قتل کیا گیا ہے اور اب جے آئی ٹی نے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے ایس ایچ او عامر شہزاد کی موت کو طبعی قرا ر دیا ہے ۔