ویب ڈیسک: شہر میں ڈینگی مچھر کے حملے جاری، ڈینگی بخار میں مبتلا 2 نئے مریضوں کی تصدیق ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق شالامار ٹاون کے رہائشی 3 سالہ حسین کے ڈینگی بخار میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہوئی ہے، اس کے علاوہ سمن آباد کی رہائشی 21 سالہ سیمل بھی ڈینگی بخار میں مبتلا ہوچکی ہے۔
ڈینگی مچھروں کی افزائش بدستور جاری ہے۔ ڈینگی ورکرز کو آٹا تقسیم پرمامور کرنے سے مچھر تلف کرنے کا عمل تعطل سے دوچار ہے۔