ایشیاء کی سب سے سستی الیکٹرک کار متعارف

14 Apr, 2023 | 03:29 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک:  ایم جی موٹرز کی جانب سے اپنی تہلکہ خیز چھوٹی لیکن اسمارٹ الیکٹرک موٹر گاڑی  ’’ ایم جی کومیٹ ‘‘ متعارف کرا دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ایم جی موٹرزنے  چھوٹی الیکٹرک کار ایم جی کامیٹ کے انٹیریئر کا ٹیزر جاری کردیا۔ اس ٹیزر میں بہت انتظار کی جانے والی کار کے انٹیریئر کا نظارہ پیش کیا گیا ہے۔ نئی الیکٹرک کار سیملیس کنیکٹیویٹی کے ساتھ آتی ہے اور اسے 'انٹیلیجنٹ ٹیک ڈیش بورڈ' نام دیا گیا ہے۔

ایم جی کامیٹ میں 10.25 انچ کی ہیڈ یونٹ اور 10.25 انچ کے ڈیجیٹل انسٹرومنٹ کنسول کے ساتھ فلوٹنگ وائیڈ اسکرین سیٹ اپ ہے۔ گاڑی  میں وائس کمانڈ جیسے کئی ای ذی کنٹرولز بھی شامل ہیں۔ کومیٹ کار مارکیٹ کی سب سے چھوٹی الیکٹرک کار ہے۔ جس کی قیمت تقریباً 25 لاکھ روپے کے آس پاس  توقع کی جارہی ہے۔ اس قیمت کی رینج کے ساتھ، یہ کار  ایشیا میں سب سے سستی الیکٹرک کار ہوگی۔

 ماہرین اس کا  مقابلہ Tata Tiago EV اور Citroen eC3 زیرو ایمیشن ہیچ بیک سے  کررہے ہیں۔ ایم جی کامیٹ ای وی بین الاقوامی مارکیٹوں میں فروخت ہونے والی کولنگ ایئر ای وی پر مبنی ہے اور دونوں پلیٹ فارم اور ڈائیمینشن کو شیئر کریں گی۔ ایم جی کامیٹ ای وی شہری صارفین کے لئے بہترین ہے  اور ایک ہی چارج پر تقریباً 300 کلومیٹر کی ڈرائیونگ رینج آفر کی جائے گی۔یہ برانڈ کا دوسرا الیکٹرک ماڈل ہوگا کیونکہ ZS EV پہلے سے ہی فروخت پر ہے۔

مزیدخبریں