ویب ڈیسک: بھارت میں بالی ووڈ فلم سے متاثر سُپر چور کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ’بنٹی چور اور سُپر چور‘ کے نام سے مشہور ملزم دے وندر سنگھ کو پولیس نے ریاست اتر پردیش سے گرفتار کیا۔حکام کے مطابق ملزم نے حال ہی میں نئی دلی کے 2 گھروں میں سے لاکھوں روپےکا سامان چوری کیا۔بھارتی میڈیا کےمطابق ملزم نے 2012 تک اکیلے ہی 500 چوری کی وارداتیں کیں اور ملزم مشہور رئیلٹی شو بگ باس کے سیزن 4 کا بھی حصہ تھا۔
واضح رہے کہ بالی ووڈ فلم ’اوئے لکی! لکی اوئے‘ 2008 میں ریلیز ہوئی تھی۔