ویب ڈیسک : متحدہ عرب امارات میں عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں سرکاری اور نجی سیکٹر کے ملازمین کے لیے عید کی تعطیلات 20 اپریل سے شروع ہوں گی۔یو اے ای فیڈرل اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلان کےمطابق امارات میں 29 رمضان سے 3 شوال تک عید الفطر کی تعطیلات ہوں گی۔
The Ministry of Human Resources and Emiratisation (MoHRE) has announced that Ramadan 29-Shawwal 3, 1444H will be a paid holiday for all employees in the private sector across the UAE, on the occasion of Eid Al Fitr. pic.twitter.com/j02QiObrb2
— وزارة الموارد البشرية والتوطين (@MOHRE_UAE) April 13, 2023
میڈیا رپورٹس کے مطابق امارات کے ماہرین فلکیات کا کہنا ہےکہ مملکت میں عید الفطر 21 اپریل کو ہوگی، شوال کے چاند کی پیدائش جمعرات کو ہوگی جو 20 اپریل کو غروب آفتاب کے 22 منٹ بعد دیکھا جاسکے گا۔