50 روپے کا سکہ کب جاری ہوگا؟سٹیٹ بینک نے بتا دیا

14 Apr, 2023 | 12:09 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک:  اسٹیٹ بینک پاکستان آج 1973 کے آئین کی گولڈن جوبلی کے موقع پر 50 روپے کا یادگاری سکہ جاری کرے گا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق 10 اپریل 1973 کو منظور کیے گئے آئین کی گولڈن جوبلی کے موقع پر 50 روپے کا یادگاری سکہ جاری کرنے کی اجازت وفاقی حکومت نے دی۔آئین پاکستان کی گولڈن جوبلی کے حوالے سے 50 روپے کا یادگاری سکہ آج 14 اپریل کو اسٹیٹ بینک کے تمام ایکسچینج کاؤنٹرز اور فیلڈ آفیسوں کے ذریعے جاری کر دیا جائے گا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق 30 ملی میٹر سکے کا وزن 13.5 گرام جبکہ سکہ تانبے اور نکل کا مرکب ہے۔ سکے کے رخ پر ہلالی چاند، 5 نوکوں والا ستارہ نقش ہے۔ سکے کی پشت پر انگریزی میں آئین اسلامی جمہوریہ پاکستان کے عنوان سے کتاب کی تصویر ہے اور گولڈن جوبلی کی مدت 1973 سے 2023 درج ہے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ 10 اپریل 1973 کو قومی اسمبلی سے منظور ہونے والا آئین ہماری لیے اعلیٰ ترین دستاویز ہے جو سیاسی اور ثقافتی سسٹمز کے لیے ہماری رہنمائی کرتا ہے۔

مزیدخبریں