ویب ڈیسک: پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عفان وحید نے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ ایک بار پھر ان کی شادی ہوتے ہوتے رہ گئی۔
یاد رہے کہ 2016 میں عفان وحید کے نکاح کی چند تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھی، بعدازاں انہوں نے اپنی طلاق کا اعلان کیا تھا۔
View this post on Instagram
تاہم اب حالیہ انٹرویو میں انہوں نے میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ کچھ عرصہ قبل ان کی ایک جگہ شادی سے متعلق بات چل رہی تھی لیکن ختم ہوگئی۔ میزبان نے مزید سوال کیا کہ کس کی جانب سے منع کیا گیا، جس پر عفان وحید نے بتایا کہ ’شاید تقدیر آڑے آگئی‘۔ اداکار نے مزید کہا کہ کسی بھی رشتے میں محبت کا ہونا ضروری تو ہوتا ہے لیکن یہ لازمی جز نہیں ہے اس کے برعکس رفاقت زیادہ ضروری ہے۔