(ویب ڈیسک)لاہور کے 84 تھانوں کے تفتیشی آفیسر قتل ڈکیتی،اغوا ،رہزنی منشیات اور دیگر سنگین نوعیت کے 200 چالانوں کو پراسکیوشن فیس جمع کرانا بھول گئی۔
پولیس کی طرف سے چالان عدالتوں میں پیش نہ ہونے کی وجہ سے ملزمان کئی کئی ماہ سے حاضریاں لگوا کر عدالتوں سے جا رہے ہیں،ایڈیشنل سیشن ججوں نے پراسیکیوشن کو چالان جلد پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
پراسکیوشن کی طرف سے ڈی آئی جی انوسٹی گیشن کو دو سو چالانوں کی فہرست بھجوا دی۔ فہرست میں لاہورکے تقریبا دو سو تھانوں کے نام درج ہیں۔