بلدیاتی الیکشن،کاغذات نامزدگی کب تک جمع کرائیں جا سکیں گے؟

14 Apr, 2022 | 07:47 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک) پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔

الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی 21 اپریل سے 25 اپریل تک جمع کرائے جا سکیں گے جبکہ کاغذات نامزدگی کی جانچ  پڑتال 27 اپریل سے 9  مئی تک ہوگی۔ 

کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 10 سے 12 مئی تک دائر کی جائیں گی،  اپیلیں 14 مئی تک نمٹائی جائیں گی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی 19 مئی تک واپس لیے جا سکیں گے، انتخابی نشان 20 مئی کو الاٹ کیے جائیں گے۔

مزیدخبریں