ڈالر کی قدر میں مزید کمی

14 Apr, 2022 | 07:16 PM

Imran Fayyaz

(سعید احمد) انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ، روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری ہے۔
 دوران ٹریڈنگ ڈالر 13 پیسے سستا ہو کر 181 روپے 69 پیسے کا ہوگیا،نئی حکومت کے آنے کے بعد روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری ہے، انٹر بینک میں ڈالر کی قدر مزید 13 پیسے گر گئی جس کے بعد ڈالر کی قیمت 181 روپے 69پیسے ہو گئی۔ گزشتہ ایک ہفتے میں ڈالر 189 روپے کی بلند سطح سے اب تک7.58 روپے سستا ہوچکا ہے۔

مزیدخبریں