(سٹی42)پھل،سبزیوں اور خوردنی اشیا کے بعد مرغی کی قیمت کو پھر سے پر لگ گئے،لاہور میں مرغی کا گوشت 357 روپے فی کلو ہو گیا۔
مٹن اور بیف کے بعد برائلر مرغی کا گوشت بھی متوسط طبقہ کی پہنچ سے باہر ہونے لگا،لاہور میں مرغی کا گوشت12 روپے فی کلو مہنگا کردیا گیا جس کے بعدفی کلو گوشت 357 روپے کا ہوگیا، زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 238روپے جبکہ پرچون ریٹ 246 روپے فی کلو ہے تاہم فارمی انڈوں کی سرکاری قیمت 134 روپے فی درجن برقرار ہے۔
برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں اتار چڑھاؤ پر شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ رمضان المبارک میں برائلر مرغی کی قیمتوں کو مستقل بنیادوں پر کنٹرول کرنے کے لئے اقدامات کرے ،شہریوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت کوشش کرے کہ مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی ہو۔