پنجاب حکومت نے 2 افسران کو او ایس ڈی بنا دیا

14 Apr, 2022 | 01:42 PM

(قیصر کھوکھر) پنجاب حکومت نے2 افسران کو او ایس ڈی بنا دیا  جبکہ ممبر ٹیکس بورڈ آف ریونیو شعیب طارق وڑائچ کو گریڈ 21 میں ترقی دے دی گئی۔

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے جی ایم ایڈمن ٹی ڈی سی پی توقیر حیدر کاظمی  اور ڈی جی چائلڈ پروٹیکشن بیورو شجاع قطب بھٹی کو او ایس ڈی بنا دیا گیا، شجاع قطب بھٹی کی جگہ سیدہ ملائیکہ کو ڈی جی چائلڈ پروٹیکشن بیورو تعینات کیا گیا ۔

ممبر ٹیکس بورڈ آف ریونیو شعیب طارق وڑائچ کو بورڈ کا اجلاس کیے بغیر گریڈ اکیس میں ترقی دیدی گئی ہے،  شعیب طارق وڑائچ کو بطور ممبر ٹیکس بورڈ آف ریونیو کام جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
 

مزیدخبریں