ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنرل (ر) مرزا اسلم بیگ سے منسوب آڈیو کلپ جعلی قرار

جنرل (ر) مرزا اسلم بیگ سے منسوب آڈیو کلپ جعلی قرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) آئی ایس پی آر نے سابق آرمی چیف جنرل ( ر ) اسلم بیگ نے خود سے منسوب آڈیو کو جعلی قرار دے دیا۔

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے سابق آرمی چیف جنرل (ر) مرزا اسلم بیگ سے منسوب سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے آڈیو کلپ سے متعلق وضاحتی بیان جاری کیا گیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ جنرل (ر) مرزا اسلم بیگ سے منسوب آڈیو کلپ جعلی ہے، آڈیو کلپ پروپیگنڈے کا حصہ ہے، جعلی آڈیو کلپ ریاستی اداروں کے خلاف ڈس انفارمیشن مہم ہے۔ 

دوسری جانب اس حوالے سے سابق آرمی چیف کی جانب سے خود بھی بیان جاری کیا گیا ہے۔ جنرل ریٹائرڈ اسلم بیگ نے کہا ہے کہ اپنے حوالے سے فوج اور فوج کی اعلیٰ قیادت کیخلاف مذموم اور بے ہودہ بیانات کی تردید کرتا ہوں ۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ میرے حوالے سے فوج اور فوج کی اعلیٰ قیادت کے خلاف جو مذموم اور بے ہودہ بیانات فری میڈیا پر آرہے ہیں میں اس کی مذمت اور تردید کرتاہوں ۔

انہوں نے کہاکہ فوج میری پہنچان ہے ، میری شان ہے ، اس کا ایک ایک سپاہی ، ایک ایک افسر میرے لئے قابل احترام ہے ، اس کے خلاف بات کر نا اور اس کی شان کیخلاف بات کر نا میرے لئے بد اخلاقی تصور ہوتی ہے ، اس فوج نے مجھے یہ پہچان دی ہے جب تک اللہ نے زندگی دی ہے اس کی شان میں میرادماغ ، میرا دل اور زبان حق بات کہتے رہیں گے ۔ 

انہوں نے کہاکہ میرے بچو!ہماری فوج کیخلاف جو تحریک چل رہی ہے وہ ہمارے دشمنوں کی سازش ہے اس سازش کا حصہ نہ بنو ، اپنے پاک اور صاف کر دار و عمل کو داغدار نہ بنائو ، ایسی باتوں کو اللہ تعالیٰ پسند نہیں کرتا ۔