ویب ڈیسک: سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نےپی ٹی آئی حکومت کی ناکامیوں کا اعتراف کرتے ہوئے وجوہات بتا دیں۔
تفصیلات کے مطابق شوکت ترین نے پچھلی حکومت کی دو بڑی معاشی ناکامیوں کا اعتراف کیا ہے۔سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے ایک پریس بریفنگ میں کہا کہ سب سے پہلی ناکامی تو یہ ہے کہ جب پی ٹی آئی حکومت آئی تو اس کی کوئی معاشی منصوبہ بندی ہی نہیں تھی اس لیے معاشی پلان بناتے بناتے وقت لگا۔
ان کا کہنا تھا کہ دوسری ناکامی یہ ہے کہ سرکاری کاروباری اداروں سےمتعلق کچھ بھی نہیں کرسکے ۔ اس کے علاوہ سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ ڈاکٹر عشرت حسین نے سرکاری کاروباری اداروں سے متعلق بہت اچھا پلان بھی دیا مگر حکومت نے اس پر عمل نہیں کیا ۔