ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہم نے فیصلہ کرنا ہے کہ غلامی چاہتے ہیں یا آزادی؟ عمران خان کا پشاور جلسے سے خطاب

imran khan,Peshawar,jalsa
کیپشن: Imran khan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) حکومت جانے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کا پہلا پاور شو، پی ٹی آئی کا پشاور میں عوامی طاقت کا مظاہرہ، رنگ روڈ پر میدان لگ گیا، سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔

 جلسے سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ شاندار استقبال پر سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں،پاکستان میں جب بھی کسی وزیراعظم کو ہٹایا جاتا تو مٹھا ئیاں تقسیم کی جاتی تھیں مجھے ہٹایا گیاتو عوام نے اتنی عزت دی کہ اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں۔اتوار کو جس طرح قوم باہر نکلی آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔عوام نے اتوار کو نکل کر بتا دیا امریکہ کی امپورٹڈ حکومت نامنظور ہے۔ہم نے فیصلہ کرنا ہے کہ غلامی چاہتے ہیں یا آزادی۔

 سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف پر چالیس ارب کے کرپشن کیسز ہیں۔جس دن پی ٹی آ نے کال دی شہباز شریف کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔پورے ملک میں نکلوں گا غیرت مند  عوام کو حکومت کے خلاف کھڑا کروں گا۔قوم ان ڈاکوؤں کو کبھی قبول نہیں کریگی۔شہبازشریف اور اس کا بیٹا ضمانت پر ہیں۔غیرت مند پاکستانیوں ہم کسی بے غیرت حکومت کو نہیں مانتے۔میں نے کبھی قوم کو اداروں کے خلاف نہیں بھڑکایا میرا جینا مرنا پاکستان کے ساتھ ہے۔آج فیصلہ کرنا ہے غلامی چاہتے ہیں یا آزادی۔مراسلے میں کہا گیا عمران خان نہ رہے تو پاکستان کی غلطیاں معاف کر دیں گے۔

انہوں نے علی محمد خان اور قاسم سوری کو ہیروز قرار دیتے ہوئے کہا کہ علی محمد خان نے اکیلے ہو کر تقریر کی، مجھے علی محمد پر فخر ہے، میں چاہتا ہوں کہ میری ٹیم میں دلیر لوگ ہوں، دوسرے ہیرو ڈپٹی سپیکر قاسم سوری ہیں۔ مراسلے میں واضح طور پر لکھا ہوا ہے کہ امریکہ تبھی پاکستان سے تعلقات ٹھیک کرے گا جب عمران خان کو ہٹاؤ گے، کیا اس میں یہ نہیں لکھا ہوا تھا کہ شہباز شریف  وزیر اعظم بنے تو پاکستان کو معاف کردیا جائے گا۔ "

جلسے سے خطاب میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ 29 تاریخ تک کا وقت دیتا ہوں عمران خان کو امن کے راستے سے واپس لائیں گے۔ شیخ رشید نے کہا کہ عالمی طاقتوں نے صدام اور قذافی کیساتھ کیا کیا دنیا کو پتہ ہے لیکن آج قوم عمران خان کےپیچھےنکل آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب یہ صدرکیخلاف بھی تحریک لائیں گے ہم صدرکیخلاف ہونے والی تحریک کوناکام کریں گے ہم عمران خان کوامن کےراستےمیں واپس لائیں گے عمران خان کیلئےایک مہینے بعد جیلوں کوبھردیں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ بوٹ پالش والے، پلیٹ لیٹس اوپر نیچے والےواپس آگئے ہیں ہم عمران خان کو واپس لائیں گے قوم عمران خان کے پیچھے کھڑی ہے، 16تاریخ کو کراچی میں ہونے والے جلسے میں ایم کیوایم کیساتھ ہیلو ہائے کروں گا۔