(شاہزیب بھٹی)شہر میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں کی وجہ سے مختلف علاقوں میں موبائل سروس معطل کردی گئی۔سکیم موڑ، یتیم خانہ، اقبال ٹاؤن،کھاڑک چوک،سمن آباد میں سروس بند ہے۔
تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک کے مرکزی احتجاج کے قریب موبائل فون سروس بند کر دی گئی، موبائل سروس میں انٹرنیٹ بھی بند کیا گیا، گذشتہ روز وزیر قانون کے اجلاس میں احتجاج والے مقام پر موبائل سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا ،انٹرنیٹ بند ہونے سے مقامی افراد کا رابطہ دنیا سے منقطع ہوگیا۔سکیم موڑ، یتیم خانہ، اقبال ٹاؤن،کھاڑک چوک،سمن آباد میں سروس بند ہے۔اس کے علاوہ ملتان روڈ، گلشن راوی،ہنجروال کاعلاقہ بھی شامل ہے جہاں موبائل سروس کو معطل کیاگیا۔موبائل سروس بند ہونے پر شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
دوسری جانب سمن آباد موڑ کے قریب ملتان روڈ پر مظاہرین نے پولیس موبائل پر ڈنڈوں سے حملہ کر دیا ،مظاہرین کی جانب سے پولیس موبائل پر ڈنڈے برسانے کی سی سی ٹی وی منظر عام پر آگئی، مظاہرین نے پولیس موبائل دیکھتے ہی ڈنڈے برسانا شروع کر دیئے ،مظاہرین کی جانب سے حملہ ہوتے ہی پولیس موبائل میں موجود سول کپڑوں میں موجود اہلکار نے موبائل سے بھاگ کر جان بچائی۔
دوسری جانب بھٹہ چوک پر احتجاج جاری ہے جس کے باعث تمام اطراف ٹریفک کے لیے مکمل بند ہے،بندیاں روڈ, آر اے بازار, ڈیفنس اور ایئر پورٹ روڈ سے آنے والے مسافروں کو دشواری کا سامنا ہے،شہری رنگ روڈ سروس لائن متبادل راستہ اختیار کرنے لگے، چونگی امرسدھو بھی دنوں اطراف سے بند کردیاگیا،اسی طرح داروغہ والا، چوک یتیم خانہ،سکیم موڑ، سمن آباد موڑ جبکہ نیازی شہید چوک سےمحمود بوٹی رنگ روڈ بند ہے، علاوہ ازیں کچا جیل روڈ اور پلی ون وے بھی ٹریفک کے لئے بند ہے, کھاڑک چوک سے سکیم موڑبھی بند ہے۔