ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تیسرا ٹی20: بابراعظم کی دھواں دھار سنچری،پاکستان کی فتح

تیسرا ٹی20: بابراعظم کی دھواں دھار سنچری،پاکستان کی فتح
کیپشن: Pakistan vs South Africa 3st T20
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)4 ٹی20 میچوں کی سریز میں پاکستان نے اپنی ہار کا بدلہ لے لیا، 203  رنز کا ہدف ایک وکٹ کے نقصان پرحاصل کرلیا۔پاکستان کو سریز میں 1-2 کی برتری حاصل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق 4 ٹی20 میچوں کی سریز میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو مات دے دی،سنچورین میں کھیلے گئےتیسرے ٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس پر میزبان ٹیم نے 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 203 رنز بنائے۔جنوبی افریقا کی جانب سے مرکرام 63، میلان 55 اور ڈیوسن 34 رنز  بنا کر نمایاں رہے۔پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے 2 جب کہ شاہین شاہ آفریدی ، حسن علی اور فہیم اشرف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان کی جانب سے اننگز کو آغاز کپتان بابراعظم اور وکٹ کیپر محمد رضوان نے کیا، ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے دنوں نے عمدہ کھیل پیش کیا،جنوبی افریقہ کے باولرز نےاپنے تمام سپیل آزمائے مگر شاہینوں نے ان کاکوئی جادو چلنے نہ دیا،کپتان بابراعظم نے شاندار اننگرکھیلتے122 رنز بنائے,بابراعظم نے59 گیندوں پر122رنزکی جارحانہ اننگزکھیلی,بابراعظم پاکستان کی طرف سے تیز ترین سنچری بنانے والے بلے بازبن گئے.

وکٹ کیپربلے بازمحمدرضوان73رنزبناکرناٹ آؤٹ رہے,پاکستان نے ہدف18 ویں اوورز میں پورا کیا، فخرزمان نے چوکا لگا کر کھیل کا اختتام کیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer