وسیم اکرم سے جدا ہوئے چار ماہ پچیس دن ہو گئے ہیں: شنیرا

14 Apr, 2021 | 02:25 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا نے اپنے شوہر کے نام سوشل میڈیا پر ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ وہ گزشتہ 145 دن سے اپنے شوہر سے علیحدہ رہ رہی ہیں۔
شنیرا نے لکھا کہ ’اگرچہ میرا دل روزانہ ٹوٹتاہے لیکن مجھ میں ہمت اور یقین ہے کہ یہ دنیا جلد ہی اپنی پریشانیوں کا خاتمہ کر دے گی کیونکہ ایسے لوگ بھی موجود ہیں جو ہم سے کہیں زیادہ ہمت ہار گئے ہیں۔ شنیرا نے اپنی نیک تمناﺅں کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں دعا کرتی

ہوں کہ سب محفوظ رہیں، ماسک پہنیں اور جلد سے جلد ویکسین لگوائیں تاکہ زندگی معمول کے مطابق چل سکے۔وسیم اکرم کی اہلیہ نے یہ بھی لکھا کہ ’میں ایک اچھی والدہ اور شہری بننے کے لئے اپنی پوری کوشش کروں گی اور اپنی فلاحی خدمات کو جاری رکھوں گی اور یہاں سے جتنا ہوسکے پاکستان کی مدد کے لیے کام کروں گی۔
شنیرا نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں وسیم اکرم کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’وسیم! آ پ کی بہت زیادہ یاد آرہی ہے ۔رمضان المبارک کی مناسبت سے شنیرا نے لکھا کہ ’اس مقدس مہینے کے دوران ان سب لوگوں کے ساتھ میری دعائیں ہیں جو تکلیف میں مبتلا ہیں اور جو اپنی کسی خواہش یا اپنے پیاروں کو الوداع کہہ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ شنیرا اور ان کی بیٹی عائلہ گزشتہ کئی ماہ سے کورونا کی وجہ سے آسٹریلیا میں پھنسی ہوئی ہیں جبکہ ان کے شوہر وسیم اکرم پاکستان میں موجود ہیں۔

مزیدخبریں