ویب ڈیسک: ٹک ٹاکرکوفائرنگ کی ویڈیوبنانا نوجوانوں کو مہنگا پڑ گیا، پولیس نے سوشل میڈیا پر فائرنگ کی وڈیو وائرل پر دو گرفتار ملزمان کو عدالت میں پیش کردیا۔
تفصیلات کے مطابق عدالت نےملزمان یوسف پٹھان اور زبیر کی 30,30 ہزار میں ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے دونوں ملزمان کو رہا کرنے کا حکم بھی دے دیا۔ ملزمان کی جانب سے وکیل عامر جمیل نے دلائل دیئے کہ ملزمان بچے ہیں، کھلونے والے پستول سے ویڈیو بنائی گئی ہے۔پیچھے بیٹھا بچا بوتل بجا رہا تھا جس سے فائرنگ کی آواز آرہی تھی۔
دوسری جانب پولیس نے موقف اپنایا کہ سوشل میڈیا پر انڈین فلم کمپنی کے طرز پر چلنے والی گینگ کے نام سے وڈیو وائرل ہوئی تھی، ملزمان کے دیگر دو ساتھی احمد اور حذیفہ موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، پولیس نے ملزمان کو گلستان جوہر سے کارروائی کر کے گرفتار کیا، گورنمنٹ آف پاکستان کے طرف سے اسلحہ کی نمائش اور فارنگ پر پابندی عائد ہے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیئے تلاش جاری ہے۔