سٹی42: شہر لاہور کا مطلع معتدل، درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
شہر کا موسم خشک ، سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی جاری ہے۔ صبح کے اوقات میں درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ہوا میں نمی کا تناسب 30 فیصد اور ہوا کی رفتار 9 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ فضامیں آلودگی کے باعث لاہور کا ائیر کوالٹی انڈیکس 164 ہو گیا۔
دوسری جانب پی ڈی ایم اے نے آئندہ چار سے پانچ روز میں تیز بارشوں اور آندھی کے پیش گوئی کردی۔ ڈپٹی کمشنر نےلاہور سمیت مختلف اضلاع کے ڈی سیز کو الرٹ جاری کردیا۔