(علی رامے)پنجاب بھر میں آئل ٹینکرز کے لیے حکومت کا بڑا ریلیف،پنجاب حکومت نے آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے مطالبات تسلیم کرلیے۔پیٹرولیم کی ٹرانسپورٹیشن پر عائد سیلز ٹیکس میں کمی کی سفارشات منظور کرلیں گئیں۔
تفصیلات کے مطابق پیٹرول کی ٹرانسپورٹیشن پر آئل ٹینکرز اور کمپنیز میں صوبائی حکومتوں کو سیلز ٹیکس دینے میں ڈیڈ لاک اب ختم کردیا گیا۔پنجاب حکومت نے آئل ٹینکرز کی سہولیات کے لیے ان پیٹرول کی ٹرانسپورٹیشن پر عائد کردہ ٹیکسز میں کچھ تبدیلیاں کی ہیں ، سیلز ٹیکس میں نرمی سے آئل ٹینکرز پر بوجھ کم پڑے گا۔
حکام کے مطابق پنجاب ریونیو اتھارٹی کے حکام نے محکمہ خزانہ پنجاب سے درخواست کی تھی کہ آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے مطالبات کو مدنظر رکھتے اور آئل کمپنیز کو اس ٹیکس نیٹ میں لانے کی سفارشات دی جائیں جس پر حکومت نے منظوری دی۔