(جنید ریاض)لاہور میں "میرا سکول" پروگرام کا آغاز کردیا گیا،پروگرام کے تحت سرکاری سکولوں میں بھی انٹرنیٹ، جدید کلاس رومز ، فرنیچر ،خاکروب ،نائب قاصد اورسٹیشنری کا سامان مہیا کیا جاسکے گا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت صوبہ بھر کے سرکاری سکولوں کی ویلفیئر کیلئے "میرا سکول" پروگرام کا آغاز کردیا گیا۔پروگرام کے تحت سرکاری سکولوں میں بھی انٹرنیٹ، جدید کلاس رومز ، فرنیچر ،خاکروب ،نائب قاصد اوراسٹیشنری کا سامان مہیا کیا جاسکے گا۔منصوبہ کے تحت مخیر حضرات سرکاری سکول کو آڈوپٹ کرکے تمام تر اخراجات اٹھاسکیں گے۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے مخیر حضرات سے درخواستیں طلب کرلی ہیں۔کوئی بھی سکول کا پرانا طالبعلم سکول کو آڈوپٹ کرسکے گا۔سکول آڈوپٹ کرنے کیلئے باقاعدہ ایم او یو سائن کیا جائے گا۔ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کے مطابق شہر میں سرکاری سکولوں کو آڈوپٹ کرنے کیلئے ابھی تک 40 درخواستیں موصول ہوئی ہیں،انکا کہنا تھا کہ متعلقہ درخواستوں پر ایم او یو سائن کرانے کے بعد سکول مخیر حضرات کو آڈوپٹ کروادیئے جائیں گے۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق میرا سکول پروگرام کا مقصد سرکاری تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم غریب بچوں کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنا ہے۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کا سکولوں سے متعلق اہم اقدام
14 Apr, 2021 | 11:31 AM