(حسن خالد) معاشرے میں عدم برداشت کا رویہ بڑھتا جا رہا ہے کہ ذرا ذرا سی بات پر تلخ کلامی اتنی بڑھ جاتی ہے کہ ایک انسان دوسرے انسان کی جان تک لینے سے گریز نہیں کرتا۔
ایسا ہی ایک واقعہ فیکٹری ایریا کے علاقے میں پیش آیا جس میں دو دوستوں کے درمیان جھگڑا ہو گیا،جھگڑا اتنی شدت اختیار کر گیا کہ ایک دوست نے دوسرے کی جان ہی لے لی۔تفصیلات کے مطابق فیکٹری ایریا کی حدود والٹن روڈ پر معمولی جھگڑے پر دوست نے چھریوں کے وار کرکے 18 سالہ دوست کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت حیدر کے نام سے ہوئی جو مانگا منڈی کا رہائشی تھا ۔حیدر اپنے دوست کے گھر تھا معمولی بات پر جھگڑا ہوگیا۔پولیس نے مقتول کی لاش ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کردی جبکہ ملزم کے خلاف قانونی کاروائی کا آغاز بھی کردیا گیا۔