سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اساتذہ کو بڑی خوشخبری سنا دی

14 Apr, 2021 | 09:54 AM

Imran Fayyaz

(جنید ریاض)محکمہ سکول ایجوکیشن نے گریڈ 18 سے اوپر کے اساتذہ و افسران کو اگلے گریڈ میں ترقیاں دینے کیلئے اتھارٹیز سے متعلقہ افسران کے رزلٹ اور کارگردگی رپورٹ طلب کرلی۔
 تفصیلات کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن کے تحت کام کرنے والے گریڈ 18 اور اس سے اوپر کے افسران کو ترقی دینے کا فیصلہ کر لیا گیاہے ،محکمہ سکول ایجوکیشن رواں سال گریڈ 18 سے اوپر کے اساتذہ اور افسران کو کارکردگی کی بنیاد پر اگلے گریڈز میں ترقی دے گا۔
 اس حوالے سے محکمہ سکول ایجوکیشن نے گریڈ 18 سے اوپر کے اساتذہ کے رزلٹ اور کارگردگی کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔سالانہ رپورٹ کی تیاری کے لئے تمام ڈسٹرکٹس ایجوکیشن اتھارٹیز کو ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔
اگلے گریڈ میں پروموشن کیلئے 3 سال کے رزلٹ کی رپورٹ درکار ہوگی۔ذرائع کے مطابق 90 فیصد سے کم رزلٹ کے حامل اساتذہ اور سکول ہیڈ ٹیچرز کو ان سروس پروموشن نہیں دی جائے گی۔

مزیدخبریں