محکمہ خوراک کا قلمدان سنبھالتے ہی عبدالعلیم کی زیر صدارت اجلاس

14 Apr, 2020 | 11:26 PM

Arslan Sheikh

( عمران یونس ) سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا پہلا اجلاس، کہتے ہیں، گندم پر بین الاضلاعی پابندی نہیں ہوگی، بین الصوبائی بارڈر سیل کریں، گندم کی سمگلنگ ہر حال میں روکی جائے۔

عبدالعلیم خان نے محکمہ خوراک کا قلمدان سنبھالتے ہی پہلے اجلاس کی صدارت کی۔ سیکرٹری خوراک وقاص علی محمود اور دیگر افسران نے سینئر صوبائی وزیر کو بریفنگ دی۔

عبدالعلیم خان نے ہدایات جاری کیں کہ صوبے میں گندم خریداری کے 45 لاکھ ٹن کے ہدف کو ہر حال میں پورا کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ گندم خریدنے کے ہدف میں اضافہ تو ہو سکتا ہے لیکن کمی ہرگز نہیں، اس لیے طے شدہ ٹارگٹ جلد از جلد حاصل کرنا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کے ساتھ ساتھ پہلے سے پڑے ہوئے سٹاک کو ریلیز کرنے کا عمل شروع کیا جائے تاکہ مارکیٹ میں کسی بھی لحاظ سے آٹے کی کمی نہ ہو۔

یاد رہے صوبائی وزیر عبدالعلیم خان سے قبل وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری تھے جنہوں نے اپنا استعفی وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو پیش کر دیا۔ صوبائی وزیر استعفی میں بیان کیا کہ وزیراعظم کے ایجنڈے کیلئے وہ کسی بھی قربانی کیلئے تیار ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ محکمہ خوراک میں اصلاحات نہ کرنے کے حوالے سے ان پر بے بنیاد الزامات لگائے گئے جس پر وہ اپنے عہدے سے رضاکارانہ طور پر مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہیں اور احتساب کیلئے پیش کرتے ہیں۔ جن تک وہ خود کو بے گناہ ثابت نہ کرلیں وہ خود کو کسی عہدے کیلئے اہل نہیں سمجھتے۔   

مزیدخبریں