کیمپ جیل، کروناوائرس میں مبتلا پہلا قیدی صحت یاب

14 Apr, 2020 | 09:32 PM

Malik Sultan Awan

(علی ساہی) کیمپ جیل کے حوالے سے اچھی خبر، کروناوائرس کاپہلا شکار بتیس سالہ قیدی صحت یاب ہوکرمیو ہسپتال سے واپس جیل منتقل کردیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق بتیس سالہ اٹلی پلٹ قیدی میں اکیس مارچ کوکرونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کو ہسپتال منتقل کردیا گیا تھاجہاں پر وہ اکیس دن زیرعلاج رہا۔جیل حکام کے مطابق آج رپورٹ نیگیٹو انے پرمیو ہسپتال سے چھٹی دی گئی ہےجس کے بعد اسکوجیل میں سماجی فاصلوں کے اصولوں کے مطابق رکھا گیا ہے جبکہ دیگر مثبت آنے والے قیدیوں کےبھی اگلے چندروزمیں دوبارہ ٹیسٹ شروع ہوجائیں اور ٹھیک ہونے والے قیدیوں کو واپس بیرکس میں منتقل کردیا جائے گا۔

میو ہسپتال سے 21 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 116 ہوگئی۔
 دوسری جانب کیمپ جیل میں مشتبہ کرونا وائرس کے 512 قیدیوں میں سے 498 رپورٹ موصول ہوگئیں۔439 نیگٹوجبکہ 59کی رپورٹ مثبت جبکہ 15سٹاف ممبران کے کروائے ٹیسٹوں کی تمام رپورٹس موصول ہوگئیں, ایک میں مثبت جبکہ چودہ کارزلٹ منفی آیا ۔

کیمپ جیل میں 23مارچ کوقیدی میں کروناوائرس مثبت آنے کے بعد512قیدیوں اور 15سٹاف کے ممبران کوقرنطینہ سنٹرمیں رکھا گیا۔ محکمہ صحت نے جیل حکام کی درخواست پران تمام قیدیوں اور سٹاف کے کرونا وائرس کے ٹیسٹ کروائے جس میں اب 498قیدیوں اور 15 سٹاف ممبران کے نتائج موصول ہوچکے ہیں۔59 قیدیوں کی رپورٹس مثبت ائیں جبکہ 1سٹاف ممبرمیں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ۔

پہلے چار قیدیوں کوسروسزہسپتال منتقل کیا گیاتھا جبکہ دیگرکاجیل کے اندرقائم کردہ ہسپتال میں علاج جاری ہے۔ جیل حکام کا کہنا ہے بدھ تک باقی 14قیدیوں کی رپورٹس بھی موصول ہوجائیں گی جس کے بعد دوبارہ ٹیسٹ کروانے کا عمل شروع کیا جائے گا تاکہ صحت مندہونے والے قیدیوں کوواپس بیرکس میں بھجوایا جائےجہاں پر روزانہ کی بنیاد پرجراثیم کش سپرے کروایا جاتا ہے۔جبکہ جیل سے 15سوسے زائدقیدی دیگرجیلوں میں منتقل کرنے سے سماجی فاصلوں کے اقدامات پرعملدرامدکرواکرمہلک وائرس پر بہترطریقے سے قابو پایا جاسکے.

مزیدخبریں