ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا سے متاثرہ مریض صحتیاب ہونے لگے

کورونا سے متاثرہ مریض صحتیاب ہونے لگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( بسام سلطان ) لاہور میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 469 ہوگئی، میو ہسپتال سے 21 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد تعداد ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 116 ہوگئی۔

کورونا وائرس کی تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ تو دوسری جانب لوگ تیزی سے وائرس کو شکست دینے میں بھی کامیاب ہونے لگے۔

محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں مصدقہ مریضوں کی تعداد 2ہزار 856 جبکہ لاہور میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 469 ہوگئی۔ کورونا سے ابتک شہر میں 11، صوبے میں 24 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

میو ہسپتال سے صحتیاب ہونیوالوں میں 16 مرد اور پانچ خواتین مریض شامل تھے۔ اس وقت میوہسپتال میں تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 116 ، پی کے ایل آئی میں 20، 5 چلڈرن، 2 گنگارام، 3 جنرل، 7 سروسز، 6 مزنگ اور 163 ایکسپو فیلڈ ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

چین کے صوبے ووہان سے جنم لینے والی خطرناک بیماری کورونا وائرس کی دنیا بھر میں تباہ کاریاں جاری ہیں، دنیا بھر میں  کورونا وائرس اب تک 1 لاکھ 15 ہزار افراد کی زندگیاں نگل چکا ہے جبکہ 18لاکھ سے زائد افراد  کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔

دنیا بھر میں تباہی مچانے والے کورونا وائرس نے پاکستان میں بھی ڈیرے ڈال لیے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 5 افراد موت کے منہ میں چلے گئے ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 96 ہوگئی ہے جبکہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مہلک وائرس میں مبتلا مریضوں کی تعداد 5716 تک پہنچ گئی۔

دوسری جانب طبی ماہرین کا کہنا ہےکہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے کورونا وائرس سے بچا جا سکتا ہے، صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزاریں ، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں، گرم پانی پئیں، ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے سے گریز کریں۔