سٹی42:ملک بھرمیں تاجروں نےدکانیں کھولنےکااعلان کردیا، کہتےہیں کاروبار بندرکھنےکےمزیدمتحمل نہیں ہوسکتے۔ تاجروں نےکہاوہ گرفتاریوں کیلیےبھی تیارہیں۔
تاجرلاک ڈاؤن سےتنگ آگئے۔ کل سےکاروبارکھولنےکااعلان کردیا۔ چیئرمین آل پاکستان انجمن تاجران خواجہ شفیق نےکہاکہ آدھا کاروبارکھلااورآدھابندہویہ قبول نہیں۔ حفاظتی اقدامات کےساتھ کارروبارکھول دیں گے۔
پنجاب کےچھوٹےشہروں میں تاجرلاک ڈاون توڑنےکیلئےپرتولنےلگے۔ گوجرانوالہ چیمبرزآف کامرس اورانجمن تاجران کابھی کہناہےکہ15اپریل سےفیکٹریاں، بازار، مارکیٹیں کھول دیں گے۔
شاہ عالم بورڈ کے مرکزی عہدیدران کا اجلاس صدر خواجہ عامر کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں رانا نثار،رانا مجاہد اسلام،شہزادہ بابر ملک،شہزاد اسلم،حاجی فرخ اقبال،خالد گجر،عمر جاوید بٹ،اشفاق بٹ ،چوہدری عرفان سمیت درجنوں تاجر رہنما شریک ہوئے ۔مرکزی صدر خواجہ عامر نے کہا کہ وفاقی وصوبائی حکومتیں چھوٹے تاجروں کی معاشی مشکلات کا ادراک کریں ۔رجسٹرڈ چھوٹے تاجروں کودو سے تین فیصد ، غیر رجسٹرڈ تاجروں کو چار سے پانچ فیصد شرح سود پر آسان شرائط کیساتھ قرضے دیئے جائیں تاکہ لاک ڈاون کے بعد تاجران کا روزگار چل سکے۔
دوسری جانب کریم مارکیٹ اور انارکلی بازار کے تاجروں نےرہنماوں ملک جمشید کھوکھراور حارث عتیق کی قیادت میں صدر لاہور چیمبر عرفان اقبال شیخ سے ملاقات کی ۔ تاجروں نے پنجاب حکومت سے مرحلہ وار ،مارکیٹس اور بازار کھولنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا۔
خیال رہے کہ ادھرانجمن تاجران پاکستان کےسیکریٹری جنرل نعیم میرکی قیادت میں تاجروفدنےلاہورمیں پنجاب کےوزیرِصنعت اسلم اقبال سےملاقات کی اورمطالبہ کیاکہ چھوٹےدکانداروں کوبھی9سے5بجےتک دکانیں کھولنےکی اجازت دی جائے۔ تاجروں نےکرایوں میں چھوٹ اوربلاسودقرضوں کابھی مطالبہ کیا۔
کراچی کےتاجررہنماشرجیل گوپلانی نےکہاچھوٹےتاجراوران کےملازم فاقہ کشی پرمجبورہیں۔ ملازمین کوایک ماہ کی بمشکل تنخواہ اداکی۔جمیل پراچہ نےکہااحتیاطی تدابیراختیارکرتےہوئے15اپریل سےکاروبارکھول دیں گے۔
کوئٹہ میں بھی کاروباری سرگرمیوں سےمتعلق انتظامیہ اورتاجران کی بیٹھک ہوئی۔ انجمن تاجران کوئٹہ کاکہناہےکہ تاجران مزیدلاک ڈاؤن کےمتحمل نہیں ہوسکتے۔
پنجاب سمیت ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ کے پیش نظر وفاقی حکومت نے لاک ڈائون میں مزید 14 روز کی توسیع کا اعلان کردیا ہے. تاہم حجام، مکینک ، درزی سمیت کنسٹرکشن سیکٹر کو مکمل کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے لیکن مارکیٹس، سینما سمیت دیگر تمام پبلک مقامات بند رہیں گے.