پاکستان فٹبال فیڈریشن کی نارملائزیشن کمیٹی  کو توڑنے کا عندیہ

14 Apr, 2020 | 03:56 PM

Azhar Thiraj

شہباز علی : پی ٹی آئی رہنما کا  پاکستان فٹبال فیڈریشن کی نارملائزیشن کمیٹی  کو توڑنے کا عندیہ،پی ایف ایف کے سابق نائب صدر پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عامر ڈوگر کہتے ہیں نارملائزیشن کمیٹی پاکستان میں کھیل کا تباہی کا سبب بن رہی ہے، لاک ڈائون کے بعد فیفا اور اے ایف سی سے کمیٹی کی تشکیل نو کی درخواست کرینگے۔


پاکستان فٹبال فیڈریشن کے سابق نائب صدر اور پی ٹی آئی کے ایم این اے عامر ڈوگر نارملائزیشن کمیٹی کے فیصلوں سے ناراض ہو گئے۔ کہتے ہیں نارملائزیشن کمیٹی فیڈریشن اور کھیل کی بہتری کے  بجائے پاکستان میں فٹبال کے کھیل کو تباہ کر رہی ہے۔ عامر ڈوگر نے اشاعتی ادارے کو دئیے گئے اپنے انٹریوو میں کہا کہ نارملائزیشن کمیٹی فٹبالرز کے کروڑوں روپے ضائع کر چکی ہے۔

کمیٹی کے اراکین لاکھوں روپے کی مراعات لے رہے ہیں جبکہ تاحال پنجاب کی کمیٹی کی تشکیل میں متعدد تبدیلیاں کر چکی ،جس کے باعث صوبائی کمیٹی تاحال فعال نہیں ہو سکی۔ عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں لاک ڈاؤن ہے جیسے ہی ختم ہو گا فیفا اور اے ایف سی سے نارنلائزیشن کمیٹی کی تشکیل نو کی درخواست کرینگے۔


  اس سے قبل کمیٹی پر الزامات لگتے رہے ہیں،لاہور فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر ، آرگنائزر میاں رضوان اور انٹرنیشنل کھلاڑی و کوچ خالد خان نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی بحالی کیلئے بنائی گئی نارملائزیشن کمیٹی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا  تھا  کہ کمیٹی فٹبال فیڈریشن کے کروڑوں روپے خرچ کرتے ہوئے فٹبال کی بہتری کیلئے کام کرنے کی بجائے اپنے ذاتی ایجنڈا پر کام کر رہی ہے اور اس کا مقصد ایک خاص گروپ کو پروموٹ کرنا ہے، اگر فیفا نے اس کا نوٹس نہ لیا تو وہ نارملائزیشن کمیٹی کے خلاف احتجاج کریں گے۔

میاں رضوان نے الزام لگایا کہ پاکستان فٹبال فیڈریشن پر قابض ٹولہ کھیل کی بدنامی کا باعث بن رہا ہے۔ نارملائزیشن کمیٹی میں وہ لوگ شامل ہیں جو دوہزار پندرہ میں فٹبال پر شب خون مارنے والے تھے اور ان کی نامزدگی فیفا کے آئین کی خلاف ورزی ہے۔ فیفا نارملائزیشن کمیٹی کو فارغ کرکے فٹبال سے متعلقہ اور محبت رکھنے والے لوگوں کے ہاتھوں میں کھیل کی باگ ڈور سونپے۔ یہ لوگ میرٹ اور فٹبالرز کا نقصان کررہے ہیں۔

مزیدخبریں