ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا کے مریضوں کو آب زم زم پلانے کی تجویز

کورونا کے مریضوں کو آب زم زم پلانے کی تجویز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: امام کعبہ نے کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کو آب زم زم دینے کی تجویز دے دی۔

عرب خبر رساں ادارے کے مطابق امام کعبہ شیخ عبدالرحمان السدیس نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے مریضوں کو نفسیاتی اور جذباتی امداد کے لیے آب زم زم فراہم کیا جائے۔ ایسے تمام اسپتالوں میں زم زم کا پانی فراہم کیا جائے جہاں کورونا وائرس کے مریض زیرعلاج ہیں, اس سے متاثرہ افراد کو صحت یاب ہونے میں مدد ملے گی۔
کورونا وائرس اب تک لاعلاج ہے، دنیا بھر کے سائنسدان اس کے علاج کے لیے ویکسین تیار کرنے میں سر توڑ کوششیں کر رہے ہیں۔کووڈ-19 پر سب سے زیادہ تحقیق کرنے والی امریکی جونز ہاپکنز ہونیورسٹی کا کہنا ہے کہ فی الاحال یہ وائرس لاعلاج ہے، امکان ہے کہ اس کی ویکسین آئندہ سال یعنی 2021 تک تیار کر لی جائے گی۔

دوسری جانب  کورونا کے خلاف جنگ میں پاکستانی سائنسدانوں کی اہم کامیابی, ڈاؤیونیورسٹی کےماہرین نے کورونا کے علاج کےلیے انٹرا وینیس امیونو گلوبیولن تیار کرلی۔ماہرین نے تیار گلوبیولن کی ٹیسٹنگ اور اینمل سیفٹی ٹرائل بھی کامیابی سے کرلیا۔

لاہور کے سروسزہسپتال میں صحت یاب ہونےوالوں کے پلازما سےعلاج کےمنصوبےکاآغاز کر دیا گیا ہے۔ڈاکٹرفاطمہ خانم کا کہناتھا کہ خون کاعطیہ دینےکےبعدپلازماکوالگ کرکےسٹورکرلیاجائےگا،آئی سی یومیں داخل ہونےوالےمریض پرہی پلازمااستعمال کیاجا ئے گا،کس مریض کوپلازمالگےگا, اس کےلئےکمیٹی نےپروٹوکول طےکرلیا،انتہائی نگہداشت میں زیرعلاج میرضوں کوہی پلازماکی ضرورت پڑےگی، سروسزہسپتال کی جانب سےدوسرےشہروں کےہسپتالوں کوبھی شامل ہونےکی پیشکش کی گئی ہے۔
عالمگیر وبا سے دنیا کے 200 سے زائد ممالک متاثر ہیں جس میں چین، امریکا، یورپی ممالک سمیت سعودی عرب بھی شامل ہے. 

خیال رہے پاکستان میں کورونا سے مزید 3 مریض جاں بحق ہو گئے جس کے بعد تعداد 96ہوگئی۔ کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 5ہزار 716ہوگئی، پنجاب میں 2ہزار826، سندھ میں ایک ہزار، 452مریض، خیبرپختونخوا میں 800، گلگت بلتستان میں 233 اور بلوچستان میں 231کیس، اسلام آباد میں 131 اور آزادکشمیر میں 43مریض زیرعلاج ہیں۔