کورونا کے مریضوں کے علاج سے متعلق اہم پیش رفت

14 Apr, 2020 | 02:43 PM

M .SAJID .KHAN

(زاہد چودھری)کوروناکےمریضوں کےعلاج کےحوالےسےاہم پیش رفت ہوئی ہے، سروسزہسپتال میں صحت یاب ہونےوالوں کےپلازماسےعلاج کےمنصوبےکاآغاز کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے مزید 4 ہلاکتوں کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 100 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 5782 تک پہنچ گئی،پنجاب میں آج اب تک کورونا کےمزید 170 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد صوبے میں مجموعی کیسز کی تعداد 2826 تک جا پہنچی ہے جب کہ 24 افراد کورونا سے جاں بحق ہوچکے ہیں، لاہور میں کورونا کے مزید 13 مریض سامنے آگئے جس کے بعد شہر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 458 ہو گئی۔

 پنجاب میں کورونا کے مشتبہ  مریضوں کی تعداد 19 ہزار786 ہے، صوبے میں مصدقہ  مریضوں کی تعداد 2826 ہو گئی، کورونا سے ابتک لاہور میں 11، پنجاب میں 24 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ صوبے میں ابتک 508 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں,کوروناکےمریضوں کےعلاج کےحوالےسے  سروسزہسپتال میں صحت یاب ہونےوالوں کےپلازماسےعلاج کےمنصوبےکاآغاز کر دیا گیا ہے,پلازما سےکوروناوائرس کےتشویشناک مریضوں کاعلاج کیاجاسکےگا،اس سلسلے میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی.

کمیٹی میں پروفیسرڈاکٹرساجدنثاراورپروفیسرڈاکٹرکامران چیمہ،ڈاکٹرصوبیہ قاضی اورڈاکٹرفاطمہ خانم کمیٹی میں شامل ہیں،کلینیکل ہیماٹالوجسٹ ڈاکٹرفاطمہ خانم کی نگرانی میں منصوبہ چلایاجائےگا، سروسزہسپتال سےصحت یاب مریضوں سےخون کاعطیہ دینے کے لئے رابطہ کرلیاگیا۔

ڈاکٹرفاطمہ خانم کا کہناتھا کہ خون کاعطیہ دینےکےبعدپلازماکوالگ کرکےسٹورکرلیاجائےگا،آئی سی یومیں داخل ہونےوالےمریض پرہی پلازمااستعمال کیاجا ئے گا،کس مریض کوپلازمالگےگااس کےلئےکمیٹی نےپروٹوکول طےکرلیا،انتہائی نگہداشت میں زیرعلاج میرضوں کوہی پلازماکی ضرورت پڑےگی، سروسزہسپتال کی جانب سےدوسرےشہروں کےہسپتالوں کوبھی شامل ہونےکی پیشکش کی گئی ہے۔

ایتھیکل اینڈسائنٹیفک کمیٹی نےپیسیوایمیونائزیشن پراجیکٹ کی پرنسپل سمز پروفیسرڈاکٹرمحمودایازکی سربراہی میں پراجیکٹ کی منظوری دی گئی۔

چین کے صوبے ووہان سے جنم لینے والی خطرناک بیماری  کورونا وائرس کی دنیا بھر میں تباہ کاریاں جاری ہیں، دنیا بھر میں   کورونا وائرس اب تک 1 لاکھ 15 ہزار افراد کی زندگیاں نگل چکا ہے جبکہ 18لاکھ سے زائد افراد   کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔

مزیدخبریں