سابق قومی کرکٹرکورونا وائرس سے انتقال کرگئے

14 Apr, 2020 | 02:13 PM

M .SAJID .KHAN

سٹی42: کورونا وائرس نے کھیلوں کے میدانوں کے بعد کرکٹزر کو بھی نہیں چھوڑا،قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی کورونا وائرس کے جان لیواء حملے میں انتقال کرگئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے فرسٹ کلاس کرکٹر ظفر سرفراز عمر 52 سال کورونا وائرس کے خلاف زندگی کی بازی ہار گئے،6 روز قبل ان کا ٹیسٹ پازیٹو آیا تھا بعد میں انہیں وینٹیلیٹر پر منتقل کر دیا گیا تھا، کورونا وائرس کی وجہ سے طبیعت کافی ناساز ہوگئی،3 روز وینٹی لیٹر پر رہنے کے بعد بھی ظفر سرفراز کی طبیعت سنبھل نہ سکی اور وہ انتقال کر گئے۔
ترجمان لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے مطابق سابق کرکٹر ظفر سرفراز کو 6 روز قبل کووڈ-19 یعنی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد انہیں پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال لایا گیا جہاں وہ زیرِ علاج تھے۔
خیبر پختونخوا کے اسپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن کے صدر اعجاز احمد کے مطابق ظفر سرفراز نے پشاور کے لیے فرسٹ کلاس میچ کھیلے تھے،1969 میں پیدا ہونے والے ظفر سرفراز لیفٹ ہینڈ بلے باز اور سلو لیفٹ آرم کے آرتھوڈوکس بولر تھے، انہوں نے 1988 سے 1994 تک فرسٹ کلاس اور 1990 سے 1992 تک لسٹ اے کھیلی، ظفر سرفراز نے پشاور کے لیے 15 ایف سی گیمزکھیلے۔
ظفر سرفراز نے پشاور کی جانب سے پندرہ فرسٹ کلاس میچوں میں حصہ لیا، ظفر سرفراز پاکستان کے انٹرنیشنل کرکٹر مرحوم اختر سرفراز کے بھائی اور نیشنل بنک کرکٹ ٹیم کے رکن تھے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں تباہی مچانے والے کورونا وائرس نے پاکستان میں بھی ڈیرے ڈال لیے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 5 افراد موت کے منہ میں چلے گئے ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 96 ہوگئی ہے جبکہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مہلک وائرس میں مبتلا مریضوں کی تعداد 5716 تک پہنچ گئی۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس بخار سے شروع ہوتا ہے جس کے بعد خشک کھانسی آتی ہے، یہ وائرس سانس کے ذریعے ایک سے دوسرے انسان میں منتقل ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے، کورونا وائرس کی علامات میں سانس لینے میں دشواری، بخار، کھانسی اور نظام تنفس سے جڑی دیگر بیماریاں شامل ہیں۔

مزیدخبریں