عثمان علیم: پاکستان منی مزدا ایسوسی ایشن کی جانب سے ڈرائیورز اور مزدوروں میں ماسک و سینٹائزر کی تقسیم کی تقریب، حکومت سے گڈز ٹرانسپورٹرز کے مسائل فوری حل کرنے کا مطالبہ کردیا.
پاکستان منی مزدا ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر حاجی شیر کی جانب سے سٹی اڈا ٹرمنل پر ڈرائیورز اور مزدوروں میں ماسک کی تقسیم کی گئی۔
پاکستان منی مزدا ایسوسی ایشن کے صدر حاجی شیر علی کا کہنا ہے کہ حکومتی گڈز ٹرانسپورٹرز اور ڈرائیورز کے لیے تاحال کوئی ریلیف پیکج نہیں دے سکی، یہ تمام طبقہ کرونا کے خدشات کے باوجود ملک بھر میں اشیاء ضروریہ کی سپلائی کو یقینی بنا رہا مگر نہ گلوز ، نہ سینٹائزر اور نہ ہی کوئی حفاظتی کٹ فراہم کی گئی۔
گڈز ٹرانسپورٹرز نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حکومت ٹول ٹیکس ، فٹنس فیس اور ٹوکن ٹیکس پر ٹرانسپورٹرز کو ریلیف دے اور تمام حفاظتی سامان ڈرائیورز کو مہیا کیا جائے۔
گڈز ٹرانسپورٹرز کا مطالبہ ہے کہ ٹرانسپورٹرز کو دوبارہ کاروبار کی بحالی کے لیے آسان اقساط اور بلا سود قرضے دیے جائیں، شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کی پکڑ دھکڑ بند کی جائے اور ریلیف پیکج میں سے ایک ارب کی رقم سے ٹرانسپورٹرز کو ریلیف دیا جائے۔
محکمہ ٹرانسپورٹ ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھا ہے مگر لاک ڈائون کے دوران یہ محکمہ بھی بری طرح متاثر ہو رہا ہے جسے بحال رکھنے کے لیے حکومت کو کوئی ریلیف پیکج اور مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔