ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سلام ائیر لائن کو اومانی باشندوں کو واپس لیجانے کی اجازت مل گئی

سلام ائیر لائن کو اومانی باشندوں کو واپس لیجانے کی اجازت مل گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد) پاکستان سول ایوی ایشن نے سلام ائیر لائن کو اومانی باشندوں کو پاکستان سے واپس لیجانے کی اجازت دیدی، سلام ائیر لائن مسقط سے لاہور اور کراچی دو طرفہ 2 پروازیں آپریٹ کرے گی۔

پاکستان سول ایوی ایشن نے سلام ائیر لائن کی اومانی باشندوں کو لاہور سے واپس لیجانے کی اجازت کی درخواست منظور کر لی، ، پاکستان سول ایوی ایشن حکام نے سلام ائیر لائن کو اجازت نامہ دے دیا، اجازت نامہ ملنے پرسلام ائیر  لائن نے پروازوں کا شیڈول جاری کر دیا، سلام ائیر لائن مسقط سے لاہور اور کراچی دو طرفہ 2 پروازیں آپریٹ کرے گی۔

شیڈول کے مطابق سلام ائیر لائن مسقط سے پاکستانیوں کو لاہور اور کراچی لائے گی، واپسی پر اپنے باشندوں کو لیکر جائے گی، سلام ائیر لائن 16 اپریل کو مسقط سے 150 پاکستانی شہریوں کو لاہور لائے گی، 16اپریل کو ہی لاہور سے 150اومانی شہری اور امدادی سامان لیکر مسقط روانہ ہو گِی، 17اپریل  کو 150پاکستانی کراچی پہنچیں گے اسی روز اومانی شہری واپس روانہ ہونگے۔

 ذرائع کے مطابق خصوصی پروازوں کی آمد سے قبل لاہور ائیرپورٹ پر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، لاہور ائیر پورٹ کے انٹرنیشنل آمد اور روانگی لاؤنج میں تھرمل سکینر کیمرے نصب کر دیئے گئے، مسافروں کی مکمل چیکنگ کے لیے لاہور ائیرپورٹ پر 9 تھرمل کیمرے انسٹال کر دیئے گئے، مسافروں کو مکمل اسکریننگ کے بعد ہوٹل میں آئسولیشن میں رکھا جائے گا، کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ نیگٹیو آنے پر مسافروں کو گھروں کو روانہ کیا جائے گا۔

دوسری جانب سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر اندرون و بیرون ملک پروازوں پر پابندی میں21اپریل تک توسیع کردی، دنیا بھر کی خصوصی پروازوں کو پاکستانی ایئرپورٹس پراترنے اور اڑان بھرنے کی اجازت ہوگی۔

واضح رہےکہ اس سے قبل کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو کم کرنے کے لیے فلائیٹ آپریشن پر 14 اپریل تک پابندی عائد کی گئی تھی۔

Sughra Afzal

Content Writer