باغوں کے شہر لاہور میں بوندا باندی کا امکان

14 Apr, 2020 | 09:37 AM

Sughra Afzal
Read more!

(جنید ریاض) محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور کا  موسم جزوی طور پر آبر آلود رہنے کے ساتھ شہر کے مختلف مقامات پر بوندا باندی  کی پیشگوئی کردی۔

موسم کے تیور آپے سے باہر ہو گئے، گرمی نے رنگ دکھانا شروع کر دیا، محکمہ موسمیات کے مطابق آج لاہور شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ صبح کے وقت کم سے کم درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، اسی طرح صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 35 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ شام کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 54 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم جزوی طور پر آبر آلود رہنے کے ساتھ بوندا باندی کا بھی امکان ہے، بوندا باندی سے گرمی کی شدت میں کمی آجائے گی تاہم بدھ کے روز شہر کا موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے باعث ٹریفک میں کمی اور فیکٹریوں کی بندش سے باغوں کے شہر لاہور کی فضا میں 10 سال بعد بڑی تبدیلی رونما ہوئی ہے،   شہر کا موسم بدل گیا، فضائی آلودگی بھی کم ہوگئی، پہلی بار صوبائی دارالحکومت لاہور میں   ائیرکوالٹی انڈیکس انتہائی کم ریکارڈ کیا گیا ہے، شہر کا ائیر کوالٹی انڈیکس 50 تک پہنچ گیا ہے، شہر کو گزشتہ ایک ہفتے میں مسلسل گرین لائن میں شامل کیا جا رہا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ 10 سال بعدایک بار پھر  لاہور کی فضا کو صاف دیکھا جا رہا، آلودگی کے حوالے سے ایک ہفتے سے  لاہور  خطرناک زون سے باہر آگیا ہے۔

واضح رہےکہ  لاہور میں کورونا وائرس کے باعث اب تک 11 افراد موت کے منہ میں چلے گئے ہیں جبکہ 458 افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہیں،جان لیواء وائرس کے خطرات کے پیش نظرشہر کے 13 علاقوں کو سیل کردیا گیا۔

مزیدخبریں