لاہور کے13 علاقے سیل، مزید بند کرنے کا امکان

14 Apr, 2020 | 09:21 AM

M .SAJID .KHAN
Read more!

سٹی42:جان لیوا کورونا وائرس کے وار جاری ہیں، شہرمیں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد11ہے, لاہور میں کورونا کے 445 مصدقہ مریض ہیں،بگڑتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر13علاقوں کو سیل کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنرلاہوردانش افضال کا کہنا ہے 13علاقوں کو کوروناکے پیش نظر سیل کیا گیا ہے، رائیونڈ،سکندریہ کالونی،مکھن پورہ،بیگم کوٹ ،رستم پارک، گلشن راوی،مغلپورہ،گواواپنڈ کوسیل کیاگیا،ڈپٹی کمشنردانش افضال کا کہنا ہے کہ شہریوں کوگھرتک محدود رکھنےکیلئے انتظامات کئے ہیں، ہیلتھ ایمرجنسی کے لئے ہر علاقے کا فوکل پرسن تعینات کیا گیا ہے۔
ان کا کہناتھا کہ اسسٹنٹ کمشنرراشن ،کھانے کی تقسیم یقینی بنارہے ہیں،مزید علاقوں کو سیل کرنے بارے اقدامات کیے جائیں گے،کوروناکے مریض بڑھنے پرعلاقوں کوسیل کیاجائےگا، لاہور میں تبلیغ اجتماع کے شرکا کےساتھ مکمل رابطے میں ہیں۔
واضح رہے کہ جان لیواء وائرس کے خطرات کے پیش نظرشہر کے 11 علاقوں کو سیل کیا جاچکا ہے،سکندریہ کالونی میں ایک ہی خاندان کے نو افراد سمیت 20 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اس کالونی کو مکمل طور پر سیل کردیا گیا,کالونی کے کسی رہائشی کو گھر سے باہر یا کسی شہری کو کالونی میں داخلے کی اجازت نہیں,کالونی کے رہائشیوں کو اشیا خورونوش ضلعی انتظامیہ فراہم کر رہی ہے، جبکہ کالونی میں رہائش پذیر لوگوں میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ بھی کئے جا رہے ہیں,چاہ میراں کےعلاقہ مکھن پورہ میں کورونا کیسز سامنے آنے پرعلاقےکوسیل کردیا گیاتھا.

گزشتہ روز پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 192کیسز سامنے آئے اور 3 ہلاکتیں بھی رپورٹ ہوئیں،پنجاب میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 2656 ہوگئی ہے جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 24  ہے,ترجمان کے مطابق 701 زائرین،864 رائے ونڈ سے منسلک افراد، 89 قیدیوں اور 1002 عام شہریوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے.

پنجاب میں ہونے والی 24 ہلاکتوں میں سے 11 لاہور، راولپنڈی 6، رحیم یار خان 2، ملتان، بہاولپور، جہلم، فیصل آباد اور گجرات میں ایک ایک ہلاکت ہوئی ہے۔

مزیدخبریں