کورونا نے دنیا کا طرز زندگی تبدیل کردیا: نادیہ حسین

14 Apr, 2020 | 08:52 AM

Sughra Afzal

گلبرگ (زین مدنی )معروف ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا کا طرز زندگی تبدیل ہوگیا ہے۔

معروف ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین نے کورونا وائرس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ہم لوگ صرف لاک ڈاﺅن کی بات کر رہے ہیں لیکن در حقیقت اس وقت ہمیں لاک ڈاﺅن ختم ہونے کے بعد کی تیاری کرنی چاہیے، مساجد میں کورونا وائرس سے بچاﺅ کیلئے حفاظتی تدابیر پر ابھی سے کام شروع کردینا چاہیے تاکہ لوگ پہلے سے ان معاملات کیلئے ذہنی طور پر تیار رہیں۔

نادیہ حسین نے یہ بھی کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا تبدیل ہوگئی ہے، ہمارا اٹھنا بیٹھنا، لوگوں سے ملنا یہاں تک کہ ہمارا طرز زندگی خاصا بدل گیا ہے اس وقت ہمیں نازک صورتحال کو سمجھنے کی ضرورت ہے جوکہ ہم نہیں سمجھ رہے۔

واضح رہے کہ چین کے صوبے ووہان سے جنم لینے والی خطرناک بیماری کورونا وائرس کی دنیا بھر میں تباہ کاریاں جاری ہیں، دنیا بھر میں  کورونا وائرس اب تک 1 لاکھ 15 ہزار افراد کی زندگیاں نگل چکا ہے جبکہ 18لاکھ سے زائد افراد  کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔

پاکستان میں بھی کورونا وائرس کے حملے جاری ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 5 افراد موت کے منہ میں چلے گئے ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 96 ہوگئی ہے جبکہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مہلک وائرس میں مبتلا مریضوں کی تعداد 5716 تک پہنچ گئی۔

کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کیلئےلاہور سمیت پنجاب بھر میں گزشتہ 22  روز سے لاک ڈاﺅن جاری ہے، تمام سرکاری دفاتر ،نجی کاروبار، تعلیمی ادارے، سیاحتی مقامات اور پارکس بند ہیں، ؂پبلک ٹرانسپورٹ ،ریلوے کا پہیہ جام ہے،کھیلوں کے میدانوں پر تالے لگے ہیں،  ملک میں لاک ڈاؤن میں مزید توسیع کا فیصلہ آج ہوگا ۔

مزیدخبریں