لاک ڈاﺅن میں اگر آپ بور ہورہے ہیں تو میری فلم دیکھیے، منشا پاشا

14 Apr, 2020 | 02:02 AM

Malik Sultan Awan

ڈیفنس (زین مدنی )معروف اداکارہ منشا پاشا نے لاک ڈاون میں بور ہونے والے اپنے مداحوں کو ان کی فلم چلے تھے ساتھ دیکھنے کا مشورہ دے دیا۔

اداکارہ منشا پاشا نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ دوستو اگر آپ قرنطینہ میں بور ہو رہے ہیں تو آپ میری پہلی فلم چلے تھے ساتھ دیکھیں جو کہ نیٹ فلیکس پر موجود ہے۔ منشا پاشا نے لکھا کہ میری فلم میں پاکستان کی خوبصورتی کو دِکھایا گیا ہے۔

اداکارہ نے لکھا کہ میری اِس فلم میں پاکستان کے شمالی علاقوں کے کچھ حیرت انگیز قدرتی مناظر کو دِکھایا گیا ہے جن کو دیکھ کر آپ اس جگہ کو محسوس کر سکیں گے۔ان کے اِس ٹوئٹ پر ان کے مداحوں نے جواب دے کر اپنی اپنی رائے اظہار کیا۔واضح رہے کہ منشا پاشا کی فلم چلے تھے ساتھ 2017 میں ریلیز ہوئی تھی اور اِس فلم میں منشا پاشا کے ساتھ دیگر فنکاروں نے بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

یاد رہے معروف پاکستانی اداکارہ منشا پاشا نے سماجی کارکن جبران ناصر کے ساتھ 22 دسمبر کو منگنی کر لی تھی۔جبران ناصر  کا کہنا تھا کہ اُن کے  دوستوں نے شرارت میں منگنی کی خبر پھیلائی۔منشا اور ناصر کئی تقریبات میں ساتھ دکھائی دیتے رہے ہیں ۔ کامیڈین فائزہ سلیم کی شادی میں دونوں کا رقص سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز رہا تھا۔

اس سے قبل منشا پاشا اگست 2013 میں اسد فاروقی سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں تھیں تاہم کچھ وجوہات کی بناء پر دونوں رشتہ برقرار نہ رکھ سکے۔

منشا پاشا نے کئی ڈاموں کے ساتھ فلم ‘چلے تھے ساتھ’ کے ساتھ فلمی دنیا میں قدم رکھا جبکہ رواں برس ریلیز ہونے والی فلم ‘لال کبوتر’ میں انہوں نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

جبران ناصر سیاسی و سماجی کارکن ہیں ساتھ ہی وہ عام انتخابات میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے  بھی حصہ لے چکے ہیں۔ 

مزیدخبریں