غوث الاعظم روڈ (زین مدنی )معروف اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی دونوں پھوپھیوں(آنٹیوں) کے لیے سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پیغام لکھ دیا اور ساتھ ہی ان کے ساتھ اپنی تصویر بھی شیئر کردی۔
گزشتہ روز ماہرہ خان نے تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی دونوں پھوپھو کے ہمراہ اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ میری دو پھوپھو بہت ہی خوبصورت، باہمت اور بہادر خواتین ہیں۔ ماہرہ خان نے لکھا کہ میری بڑی پھوپھو کا نام ثریا ہے اور میرے والد کے والدین کے بعد میری پھوپھو نے ہی میرے والد کو سنبھالا ہے اور ان کی اچھی پرورش کے لیے کام کیا ہے ۔
اداکارہ نے لکھا کہ میں نے اپنی پھوپھو جیسی خاتون کہیں نہیں دیکھی۔ انہوں نے لکھا کہ میری چھوٹی پھوپھو کا نام سیما ہے جب وہ اپنے اہل و عیال کے ساتھ امریکا چلی گئی تھیں تو میں اس کے بعد سے جب بھی امریکا جاتی تھی تو ان کے گھر میں ہی رہتی تھی کیونکہ مجھے معلوم ہے کہ ایک وہ ہی جگہ ہے جو میرے لیے محفوظ ہے۔ ماہرہ خان نے لکھا کہ مجھے لگتا ہے کہ ہم ان جیسے تعلقات کے ساتھ ہی بڑے ہوتے ہیں اور اِن میں زیادہ کردار دادا اور دادی کا ہوتا ہے۔