کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے شہر بھر میں اذان کا سلسلہ جاری

14 Apr, 2020 | 12:54 AM

Malik Sultan Awan

(جمال الدین جمالی) کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے شہر بھر میں اذان کا سلسلہ جاری، شہر بھر کی مساجد اور گھروں کی چھتوں پر اللہ اکبر کی صدائیں،  علما کرام کی اپیل پر کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے شہر کی تمام مساجد سمیت گھر گھر سےاذان دی گئیں.
علما کرام کی اپیل پر کورونا وائرس کی مہلک وبا سے اللہ کی پناہ اور رحمت خداوندی کے حصول کیلئے شہر کی تمام بڑی مساجد میں رات دس بجےاذان دی گئی۔ شہریوں نے بھی گھروں کی چھتوں پر چڑھ کراذان مغفرت دی، تاکہ اذان کی برکت سے آسمان سے اللہ کی رحمت کا نزول ہو۔ معمول کے مطابق رات کو ایک ساتھ اذان کی آوازیں بلند ہوئیں تو شہر اذانوں سے گونج اٹھا ۔شہری گھر گھر استغفار کرتے، کورونا وائرس سے بچاؤکیلئے خدا کی پناہ اور مدد طلب کرتے رہے۔
مساجد اور گھروں کی چھتوں پر اذان دینے کے بعد سب نے انفرادی طور پر توبہ استغفار اور خصوصی دعائیں کیں۔ شہریوں نے اللہ سے مدد مانگی تاکہ رب العالمین اذان کی برکت سے کورونا وائرس کی شکل میں پھیلنے والی وبا کا جلد خاتمہ کردے۔

دوسری جانب پاکستان میں  کورونا وائرس کے کیسز  تیزی سے بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے اور ملک میں مزید نئے کیسز سامنے آنے سے تعداد  بڑھتی جارہی ہے ، دنیا بھر میں اب تک اس وبائی مرض سے ایک لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ  پنجاب سے  کورونا وائرس کے مزید 130 کیس سامنے آگئے، تعداد 2656 ہو گئی۔  پنجاب میں 24  جبکہ لاہور میں  اب تک 11 اموات ریکارڈ ہوئیں۔

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق   کورونا وائرس سے سب سے زیادہ صوبہ  پنجاب متاثر ہوا,    پنجاب سے    کورونا وائرس کے مزید 130 کیس رپورٹ ہونے سے تعداد 2656 ہو گئی ہے۔ 701 زائرین سنٹرز، 821 رائیونڈ سے منسلک افراد، 89 قیدیوں، 983 عام شہریوں میں   کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے.

کورونا وائرس سے اب تک کل 24اموات اور 272افراد صحت یاب ہو چکے ہیں، صوبائی دارالحکومت  لاہور میں کوروناکے 28 نئے کیسز سامنے آگئے، جس کے بعد شہر میں وائرس کے مصدقہ مریض 445 ہوگئے، جبکہ جاں بحق مریضوں کی تعداد 11 ہے۔ 

مزیدخبریں