آج رات گھر سے باہر مت نکلیں، طوفانی ہوائیں چل سکتی ہے، ہائی الرٹ جاری

14 Apr, 2019 | 09:55 PM

Arslan Sheikh

( عثمان الیاس ) نیشنل ڈیزاسڑ مینجمینٹ اتھارٹی کی جانب سے آئندہ چند روز میں موسم خراب رہنے کا الرٹ جاری کردیا۔ موسمیاتی تبدیلی کا یہ سپیل اتوار رات سے بدھ تک رہے گا۔

نیشنل ڈیزاسڑ مینجمنٹ نے آئندہ دنوں کیلئے موسم خراب ہونے کا الرٹ جاری کیا ہے۔ جس کے مطابق آج رات سے پنجاب میں تیز ہواؤں کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔ موسمیاتی تبدیلی کا یہ سپیل اتوار رات سے بدھ تک رہے گا۔

پیر کے روز موسم ابرآلود رہے گا جبکہ تیز ہوائیں چلنے کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ منگل اور بدھ کے روز تیز ہواؤں کے ساتھ بارشوں کا بھی امکان ہے۔این ڈی ایم اے کی جانب سے شہریوں اور خصوصا ماہی گیروں کو الرٹ جا ری کیا گیا کہ خراب موسمی حالات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

مزیدخبریں