( سٹی 42 ) سوشل میڈیا صارفین کی جان میں جان آگئی، فیس بک، واٹس ایپ، انسٹاگرام سروسز بحال ہونا شروع ہوگئی۔
سماجی رابطوں کی معروف ویب سائٹ واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹاگرام صوبائی دارالحکومت سمیت ملک بھر میں بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔ سروسز معطل ہونے سے صارفین کو رابطے میں مشکلات کا سامنا تھا۔ واٹس ایپ ڈاؤن ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بنا رہا۔